Caafimaadka Maskaxdu

Mental Helse

Mental Helse (کی تنظیم نفسیاتی صحت)

ایک سادہ سا سوال جس کا مطلب بہت سے لوگوں کے لئےاہم ہوسکتا ہےMental Helse آپ کو اپنے ارد گرد کے لوگوں سے مزید پوچھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ آپ ان کی پرواہ کرتے ہیں، چند سوالات: # مزید پوچھیں

کسی دوست کو کال کریں ، یا SMS بھیجیں ، سوشل میڈیا پر کال کریں یا کسی سے ملیں جس کے بارے میں آپ جانتے ہو کہ وہ ذہنی طور پر جدوجہد کر رہا ہے۔ دوسروں کی مدد کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ وہ کیسے ہیں۔

بدقسمتی سے ،نفسیاتی مسائل میں مبتلا غیر ملکیوں کے لئے بہت کم نفسیاتی صحت کی پیش کش دستیاب ہیں ۔ لہذا ، یہ امر انتہائی ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہتر رابطہ رکھیں ، روزمرہ امور میں ایک دوسرے کی مدد کریں ، اور اگر ضرورت ہو تو ایک دوسرے کو صحیح اور پیشہ ورانہ مدد کے متعلق آگاہ کریں۔ اگر آپ پریشانی/ مسائل کا شکار ہیں توآپ فیس بک پر موجود امدادی گروپ سے رابطہ قاؑم کر سکتے ہیں جہاں آپ کے علاقہ کے رہائشی لوگ آپ کی مدد/رہنمائی کے لئے آ سکتے ہیں۔ یہ مدد آپکے ساتھ ٹہلنا، بات چیت ہا کوئی عملی مدد بھی ہو سکتی ہے۔خوش قسمتی سے معاشرے میں اچھے لوگوں کی ایک خاصی تعداد موجود ہے جو دوسروں کی مدد کے لئے دستیاب ہوتے ہیں ۔ ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ توجّہ کا مرکز ہو ۔ آپکی موجودگی، وابستگی کا احساس اور قدر کا باعث بنتی ہے۔ وابستگی اچھی ذہنی صحت کا بنیادی عنصر ہے۔ ۔ہم لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے ، ان کی باتوں کو سن کر اور انہیں وابستگی کا احساس دلاتے ہوے معاشرے کو مزید ہم آہنگ بناتے ہیں۔

ذہنی صحت کے بارے میں کھلے عام گفتگو کرنے کا فائدہ یہ ہے:

  • کہ آپ آسانی سے دوسروں کے ساتھ اپنے خیالات بانٹ سکتے ہیں اور ایسے میں آپ آسانی سے مدد دیں اور لے سکتے ہیں
  • کہ نفسیاتی صحت کے حوالے سے اظہار کرنے میں کم احساسِ شرمندگی اور اِس کا ذکر کرنا ممنؔوع نہ ہو
  • ذہنی صحت کو فروغ دینا۔
  • جامع معاشرہ ، کام کا ماحول اور اسکول کا ماحول۔
  • زیادہ فراخ دل معاشرہ

) Mental Helseذہنی صحت کی تنظیم ( میں ہمارے پاس بہت سی سرگرمیاں ہوتی ہیں جو مختلف پس منظر کے لوگوں کو اکٹھا کرتی ہیں ، اور ہمارے پاس ایسی خدمات بھی ہیں جہاں آپ ضرورت کے وقت کسی سے بات کرسکتے ہیں۔

ہمارا عملہ انگریزی اور نارویجین زبان میں گفتگو کرتا ہے ۔ اگر آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہو تو ، براہ کرم 123 116 ہیلپ لائن پر کال کریں

آپ ہم سے ) Chatچیٹ( یا فورم کے ذریعہ بات کرسکتے ہیں اور ہمارا عملہ نارویجین اور انگریزی کو سمجھ سکتا ہے۔(Sidetmedord.no )

آپ ہماری ویب سائٹ پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔

اوسلو میں سرکاری امداد کی پیش کش کی فہرست ۔